28 مارچ کو ملک بھر میں ‘ارتھ آور’ منانے کا فیصلہ، ایک گھنٹے کے لیے بجلی بند رکھنے کی اپیل

28 مارچ کو ملک بھر میں ‘ارتھ آور’ منانے کا فیصلہ، ایک گھنٹے کے لیے بجلی بند رکھنے کی اپیل

وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر 28 مارچ 2026 بروز ہفتہ کو ملک بھر میں عالمی مہم ‘ارتھ آور’ (Earth Hour) منائی جائے گی۔ اس مہم کا بنیادی مقصد توانائی کے تحفظ، بجلی کی بچت اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے عوامی شعور کو بیدار کرنا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے شہریوں اور اداروں کو اس قومی و عالمی فریضے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تاکید کی گئی ہے۔ اور وفاقی کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق، ارتھ آور کی سرگرمیاں درج ذیل شیڈول کے تحت ہوں گی۔ اور مقررہ وقت: ہفتہ کی رات 8:30 سے 9:30 بجے تک۔ اک گھنٹے تک لائٹس بند رکھی جائیگی۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اس ایک گھنٹے کے دوران اپنے گھروں، دفاتر اور دکانوں کے تمام غیر ضروری برقی قمقمے اور آلات بند رکھیں۔ تمام وفاقی و صوبائی وزارتوں، نیم سرکاری اداروں اور نجی کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی عمارتوں کی بیرونی اور غیر ضروری لائٹس بند کر کے اس مہم کا حصہ بنیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ارتھ آور محض ایک علامتی اقدام نہیں بلکہ اس کے دور رس نتائج مرتب ہوتے ہیں۔ ایک گھنٹے کے لیے ملک گیر سطح پر غیر ضروری لوڈ کم ہونے سے نیشنل گرڈ پر دباؤ کم ہوگا اور ہزاروں میگا واٹ بجلی کی بچت ممکن ہوگی۔

بجلی کے کم استعمال سے ماحول میں زہریلی گیسوں کے اخراج میں کمی آتی ہے، جو گلوبل وارمنگ کے خلاف جنگ میں اہم ہے۔ یہ مہم نئی نسل کو زمین کی حفاظت اور قدرتی وسائل کے محتاط استعمال کی ترغیب دیتی ہے۔

مزید پڑھیں: خبردار! آپ کی گاڑی کی ‘تیز لائٹس’ آپ کو بھاری جرمانے اور جیل پہنچا سکتی ہیں

حکومتِ پاکستان نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ 28 مارچ کی رات کو ایک یادگار موقع بنائیں اور موم بتیوں کی روشنی میں وقت گزار کر کرہِ ارض سے اپنی محبت کا ثبوت دیں۔ سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے مہم چلائی جا رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس ایک گھنٹے کی بچت میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *