خبردار! آپ کی گاڑی کی ‘تیز لائٹس’ آپ کو بھاری جرمانے اور جیل پہنچا سکتی ہیں

خبردار! آپ کی گاڑی کی ‘تیز لائٹس’ آپ کو بھاری جرمانے اور جیل پہنچا سکتی ہیں

 راولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس نے ضلع بھر میں گاڑیوں میں غیر قانونی او  پولیس طرز کی ایل ای ڈی فلیشر لائٹس کے استعمال کے خلاف کارروائی میں شدت کر دی ہے۔

چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم نے کہا ہے کہ موٹر سائیکل یا کار میں غیر مجاز لائٹس نصب یا استعمال کرنا قانونی خلاف ورزی ہے اور ایسے افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے زور دیا کہ معیاری اور منظور شدہ گاڑی کی لائٹس محفوظ ڈرائیونگ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، خصوصاً رات کے وقت جب نظر کی حد براہِ راست حادثات سے بچاؤ پر اثر انداز ہوتی ہے۔

سی ٹی او کے مطابق تیز LED اور فلیشر لائٹس دیگر روڈ یوزرز کے لیے چمک اور الجھن کا باعث بنتی ہیں، جس سے ٹکراؤ اور حادثات کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ انہوں نے ڈرائیورز سے اپیل کی کہ وہ ایسی لائٹس نصب کرنے سے گریز کریں اور ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں۔

مزید پڑھیں: موٹر وہیکل آرڈیننس ترامیم کے بعد پنجاب میں 12 ارب 55 کروڑ روپے وصول، ٹریفک پولیس کی رپورٹ جاری

کارروائی کے ساتھ ساتھ محکمہ کے ایجوکیشن ونگ نے آگاہی مہم بھی شروع کر دی ہے، جس کا مقصد ڈرائیورز کو غیر معیاری اور غیر قانونی لائٹس کے استعمال کے نقصانات سے آگاہ کرنا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *