سونا ریکارڈ مہنگا ہونے کے بعد سستا ہوگیا،مارکیٹ میں بڑی گراوٹ

سونا ریکارڈ مہنگا ہونے کے بعد سستا ہوگیا،مارکیٹ میں بڑی گراوٹ

سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز  اضافے کے بعد آج عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے، جس کے باعث سرمایہ کار محتاط ہو گئے ہیں۔

آج عالمی سطح پر فی اونس سونا تقریباً 4,966.97 امریکی ڈالر پر ٹریڈ ہوا، جو گزشتہ روز کے مقابلے میں تقریباً 112.52 امریکی ڈالر کم ہے۔ گزشتہ روز سونے کی قیمت تقریباً 5,079.49 ڈالر تھی۔

دن کے دوران سونے کی قیمت زیادہ سے زیادہ 5,079.49 ڈالر اور کم سے کم 4,907.98 ڈالر تک رہی، جس سے عالمی منڈی میں غیر یقینی صورتحال اور اتار چڑھاؤ واضح ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی مارکیٹ کے اثرات، مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کمی کی وجہ عالمی اقتصادی بدلاؤ، ڈالر کی مضبوطی اور سرمایہ کاروں کی طرف سے منافع بک کرنے کا رجحان ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر اقتصادی اور سیاسی حالات کے مطابق سونے کی قیمت میں دوبارہ اتار چڑھاؤ متوقع ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے، جب کہ پاکستان کے صرافہ بازاروں میں مقامی سطح پر قیمتیں مستحکم یا معمولی اتار چڑھاؤ کے ساتھ برقرار ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *