افغان صوبے پکتیکا سے افغان شہری کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حق میں بنائی گئی وڈیو وائرل

افغان صوبے پکتیکا سے افغان شہری کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حق میں بنائی گئی وڈیو وائرل

افغان صوبے پکتیکا سے افغان شہری کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حق میں سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ افغان طالبان کے لیڈر ہیبت اللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہر فرعون کے لیئے دنیا میں موسی ٰ آیا ہے اور اے ہیبت اللہ تیرے لیے حافظ قرآن عاصم منیر آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغان صوبے پکتیکا سے ایک افغان شہری کی وائرل ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں پاکستان کی سیکورٹی فورسز ی جانب سے تباہ کیئے گئے ایک افغان ٹینک کے سامنے کھڑے ہوکر وہ ویڈیو ریکارڈ کر رہے ہیں اور افغان طالبان حکومت کے سرکردہ لیڈر ہیبت اللہ اخونزادہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ دنیا میں ہر فرعون کے لیے موسی آیا ہے اور اے ہیبت اللہ تیرے لیئے حافظ قرآن عاصم منیر آیا ہے۔

افغان شہری نئ وائرل ویڈیو میں کہا کہ اے ہیبت اللہ جس طرح عاصم منیر نے تیرا یہ ٹینک نیست و نابود کیا ہے اسی طرح مجاہدین تمہیں ایک دن نیست و نابود کر دیں گے۔

افغان شہری نے ایک پرچی بھی ویڈیو میں دکھائی جس پر لکھا ہوا ہے مجھے پاک فوج اور جنرل عاصم منیر سے محبت ہے۔

I Love Pakistan and Love General Asim Munir

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *