سونے کی قیمت میں تاریخ کی سب سے بڑی کمی ، 43 ہزار روپے سستا

سونے کی قیمت میں تاریخ کی سب سے بڑی کمی ، 43 ہزار روپے سستا

سونے کی قیمتوں کو بریک لگ گئی ، پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 43 ہزار 600 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 47 ہزار 762 روپے ہوگئی جبکہ ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 37 ہزار 380 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 38 ہزار 883 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 436 ڈالرز کم ہو کر 4250 ڈالرز فی اونس ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : سونے کی قیمتوں نے تمام ریکارڈ توڑ دیے

سونے کے بھاؤ میں یہ کسی ایک دن کی سب سے بڑی کمی ہے، فی تولہ سونے کا بھاؤ اپنی بلند ترین سطح سے سوا لاکھ روپے گر چکا ہے۔

اس کے علاوہ چاندی کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، 800 روپے فی تولہ سستی ہوگئی جس کے بعد ملک میں چاندی کی قیمت 6884 روپے فی تولہ ہوگئی۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں سونے کے ذخائر کے حوالے سے امریکا پہلے نمبر پرہے جبکہ ایشیا میں یہ اعزاز چین کے پاس ہے،بھارت عالمی سطح پر آٹھویں اورایشیا میں دوسرے نمبر پر ہے، پاکستان عالمی فہرست میں 49 ویں نمبر ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا، جرمنی اور اٹلی سونے کے ذخائر کے حوالے سرفہرست ہیں، ایشیاء میں چین اور بھارت سونے کے سب سے زیادہ ذخائر رکھتے ہیں۔

ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق مختلف ممالک کے مرکزی بینکوں نے 2024ء میں 1,000 میٹرک ٹن سے زائد سونا خریدااور پچھلی دہائی کی اوسط سالانہ خریداری کے تقریباً دگنا کے برابر ہے۔

یہ بھی پڑھیں :2026 کے اختتام تک سونا کتنا مہنگا ہوسکتا ہے ؟عالمی ادارے کی پیشگوئی آگئی

ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ اگر عالمی حالات میں بہتری نہ آئی تو سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا یہ سلسلہ آئندہ دنوں میں بھی جاری رہ سکتا ہے، جس کے اثرات براہِ راست مقامی مارکیٹس پر بھی مرتب ہوں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *