اداکارہ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی ویڈیو وائرل ہوگئی

اداکارہ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی ویڈیو وائرل ہوگئی

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ایک بار پھر ہلچل مچ گئی ہے اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔ معروف اداکارہ اور گلوکار کے درمیان دوبارہ قربتوں کی چہ مگوئیاں تیز ہوگئی ہیں، جبکہ وائرل ہونے والی نئی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین “بڑا ثبوت” قرار دے رہے ہیں۔

ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے۔ ویڈیو میں دونوں کو ایک نجی تقریب میں خوشگوار موڈ میں ایک ساتھ ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل کلپ کے مطابق تقریب مایوں کی معلوم ہوتی ہے، جہاں ہانیہ عامر نے روایتی پیلے رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے اور ہاتھوں میں گجرے بھی پہنے ہوئے ہیں، جو شادی کی تقریبات کا خاصا سمجھے جاتے ہیں۔ دوسری جانب عاصم اظہر سیاہ لباس میں تقریب کا لطف اٹھاتے اور خوشی سے جھومتے دکھائی دے رہے ہیں۔ دونوں کے چہروں پر مسکراہٹ اور باہمی ہم آہنگی واضح نظر آ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری، ٹرانسفر و پوسٹنگ آن لائن پورٹل سے ہوگی،مکمل طریقہ کار جانیے

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ دونوں کا ایک ساتھ اس انداز میں نظر آنا محض اتفاق نہیں ہوسکتا۔ ویڈیو منظرعام پر آتے ہی مداحوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ کئی صارفین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ “اب تو شادی پکی لگ رہی ہے”، جبکہ کچھ نے ہانیہ عامر کے حالیہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کیا کہ “نکاح جمعہ کے بعد ہوگا”۔

یاد رہے کہ ماضی میں بھی دونوں فنکاروں کے تعلقات خبروں کی زینت بنتے رہے ہیں، تاہم کچھ عرصہ قبل ان کے درمیان علیحدگی کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ حالیہ ویڈیو کے بعد ایک بار پھر قیاس آرائیوں نے زور پکڑ لیا ہے، تاہم دونوں شخصیات کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

شوبز حلقوں کا کہنا ہے کہ جب تک دونوں فنکار خود کسی تعلق کی تصدیق نہ کریں، اس ویڈیو کو محض ایک نجی تقریب کی خوشگوار جھلک ہی سمجھا جانا چاہیے۔ تاہم یہ طے ہے کہ اس مختصر ویڈیو نے مداحوں کی دلچسپی میں غیرمعمولی اضافہ کر دیا ہے اور سوشل میڈیا پر بحث کا نیا موضوع چھیڑ دیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *