رمضان کے دوران دفتری اوقات کار کیا ہوں گے؟ اہم خبر

رمضان  کے دوران دفتری اوقات کار کیا ہوں گے؟  اہم خبر

وفاقی آئینی عدالت نے رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار کے حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے اور اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ کے تمام متعلقہ دفاتر پر اس کا اطلاق ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیر سے جمعرات تک سرکاری دفاتر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ جمعہ اور ہفتہ کو دفتری اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ دفتری اوقات کے اختتام سے ایک گھنٹہ پہلے کوئی کیس وصول نہیں کیا جائے گا۔

تاہم نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ انتہائی ضروری اور ارجنٹ نوعیت کے کیسز وقت کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے تاکہ اہم اور ہنگامی امور میں تاخیر نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان ریلیف پیکج کا اعلان،مستحقین کو فی کس کتنی رقم ملے گی؟

اس اقدام کا مقصد رمضان کے دوران ملازمین اور شہریوں دونوں کو سہولت فراہم کرنا اور دفاتر میں کام کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *