پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 27 مارچ کو ہونے والی ہڑتال کو موخر کر دیا ہے۔ ایسوسی ایشن نے پٹرول اور ڈیزل کی فروخت پر منافع میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدہ صورت حال کے پیش نظر ہڑتال ملتوی کر دی گئی۔
صدر ایسوسی ایشن لاہور جہانزیب ملک نے کہا کہ لاہور میں فی لیٹر پٹرول پر 6 روپے 70 پیسے منافع دیا جا رہا ہے، اور وہ سیل پر 8 فیصد منافع کا مطالبہ کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہڑتال کو موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا ایران مزاکرات کے مثبت اثرات ،تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

