حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق بڑا فیصلہ

حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق بڑا فیصلہ

مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے تناظر میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کی گئی سفارشات میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ذرائع حکومتِ پنجاب کے مطابق توانائی کے بچاؤ کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن پر اتفاق نہ ہو سکا، تاہم حکومت نے متبادل اقدامات اپنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کفایت شعاری کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کرنے پر بھی غور کیا گیا ہے۔

کفایت شعاری مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں مزید فیصلوں کی توسیع پر غور کیا جائے گا، جبکہ پہلے اجلاس کے فیصلوں کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں قابو سے باہر ، پاکستان میں فی تولہ قیمت کہاں تک جاسکتی ہے ؟

Related Articles