ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے واضح کردیا کہ جنگ تمام حالات کو مد نظر رکھ کر ختم کی جائے گی ، ملکی حفاظت اور سلامتی کیلئے مسلح افواج کا کردار تاریخی ہے۔
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کرنے کا عزم کیا۔
واضح رے کہ ایران نے ٹرمپ کے مذاکرات کے دعوؤں کی تردید کردی، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا امریکا سے کوئی براہ راست مذاکرات نہیں ہو رہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قیادت میں سفارتی کوششیں ہو رہی ہیں، امریکا سے صرف ثالثوں کے ذریعے پیغام رسانی ہوتی ہے، ایران کو بھیجی گئی امریکی تجاویز زیادہ تر غیر حقیقت پسندانہ، غیر معقول اور حد سے متجاوز تھیں، تاہم ایران نے علاقائی ممالک کی امن کی کوشش کو خوش آئند قرار دیا۔
اسماعیل بقائی نے صورتِ حال کو حقیقت پسندانہ انداز میں دیکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق حالیہ دنوں ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے معاونین نے اندازہ لگایا کہ آبنائے ہرمز کو کھولنے کا مشن اس جنگ کو 4 سے 6 ہفتوں تک آگے بڑھا دے گا۔