ای سی سی نے وزیراعظم کے کفایت شعاری فنڈ کیلئے100 ارب کی منظوری دیدی

ای سی سی نے وزیراعظم کے کفایت شعاری فنڈ کیلئے100 ارب کی منظوری دیدی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم شہبازشریف کے کفایت شعاری فنڈ کے لیے 100 ارب روپے کی منظوری دے دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد عوام کو مہنگائی سے تحفظ فراہم کرنا اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے اثرات کو کم کرنا بتایا گیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران کفایت شعاری فنڈ کے لیے رقم ترقیاتی فنڈز سے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ اس اقدام سے اہم ترقیاتی منصوبے متاثر نہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں :کفایت شعاری مہم: کن کی تنخواہوں میں کتنی کٹوتی ہوگی؟ تفصیلات جانیئے

ای سی سی اجلاس میں 2025-26 کے لیے گندم خریداری پالیسی پر بھی غور کیا گیا اور اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نجی شعبے کے ذریعے گندم خریدنے کی منظوری دی۔
وزارت خزانہ نے بتایا کہ حکومت نے دس لاکھ ٹن تک گندم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس میں کسانوں، مارکیٹ اور ملک کی معیشت میں توازن برقرار رکھنے پر زور دیا گیا اور ہدایت دی گئی کہ گندم کے ذخائر کے حوالے سے محتاط حکمت عملی اپنائی جائے۔ اجلاس میں بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال کے پیش نظر فیصلے کرنے پر بھی غور کیا گیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *