آبنائے ہرمز میں کتنے جہاز پھنسے ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

آبنائے ہرمز میں کتنے جہاز پھنسے ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

آبنائے ہرمز کے بند ہونے سے اس وقت کتنے جہاز سمندر میں پھنسے ہوے  ہیں اس سے متعلق اہم تفصیلات سامے آگئی ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اس وقت مختلف ممالک کے تقریباً تین ہزار جہاز آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے ہیں جس کے باعث عالمی تجارت کو شدید دھچکا لگا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس اہم بحری گزرگاہ کی بندش نے نہ صرف تیل اور دیگر اشیاء کی ترسیل کو متاثر کیا ہے بلکہ عالمی سپلائی چین بھی دباؤ کا شکار ہو گئی ہے۔ نقل و حمل کے اخراجات میں 200 فیصد سے زائد اضافہ ہو چکا ہے جبکہ سامان کی ترسیل کا دورانیہ بھی تین گنا تک بڑھ گیا ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ہرمز مکمل طور پر بند نہیں بلکہ صرف ان ممالک کے لیے محدود کیا گیا ہے جو اس تنازع میں جارحانہ کردار ادا کر رہے ہیں۔ ایران کے مطابق دیگر ممالک اگر پیشگی رابطہ کریں تو ان کے جہازوں کو گزرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کل قوم سے خطاب کریں گے۔ممکنہ اعلانات کیا ہوسکتے ہیں؟

دوسری جانب عالمی ٹرانسپورٹ کمپنیاں متبادل راستے اختیار کرنے پر مجبور ہو گئی ہیں جن میں طویل زمینی راستے اور دیگر بحری روٹس شامل ہیں۔ تاہم ان متبادل راستوں سے اخراجات میں غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے جس کا براہ راست اثر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر پڑنے کا خدشہ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی سب سے اہم آئل گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے بڑی مقدار میں عالمی تیل کی ترسیل ہوتی ہے۔ اس گزرگاہ میں رکاوٹ اور مستقل بندش نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کی معیشت کے لیے خطرے کی گھنٹی ثابت ہو سکتی ہے۔

موجودہ صورتحال نے عالمی سطح پر تشویش کی لہر دوڑا دی ہے اور اگر کشیدگی برقرار رہی تو آنے والے دنوں میں نہ صرف تیل بلکہ دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی مزید اضافہ متوقع ہے۔ ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز میں جاری یہ تعطل عالمی معیشت کے لیے ایک بڑے بحران کا پیش خیمہ بن سکتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *