صوبائی وزیرِ تعلیم پنجاب، رانا سکندر حیات نے موجودہ حالات کے پیشِ نظر تعلیمی تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے ایک اہم فیصلے کا اعلان کیا ہے۔
پنجاب بھر کے سکولز، کالجز اور جامعات کو اب جمعہ کے روز ’آن لائن کلاسز‘ لینے کی باقاعدہ اجازت دے دی گئی ہے تاکہ طلبہ کا تعلیمی حرج نہ ہو۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کی جانب سے اسکولوں میں مفت دوپہر کے کھانے کی سہولت
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں صوبائی وزیر نے اس اقدام کا مقصد واضح کرتے ہوئے طلبہ، اساتذہ اور والدین کے صبر اور غیر متزلزل تعاون کی تعریف کی ہے۔
Schools, Colleges & Universities Are allowed to Take online Classes on Fridays. Your Patience & Support is Appreciated 🙏🇵🇰
— Rana Sikandar Hayat (@RanaSikandarH) April 2, 2026
محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری کردہ باقاعدہ نوٹیفکیشن کے مطابق، صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی سکولز اب ہفتے میں صرف 4 دن یعنی پیر سے جمعرات تک کھلے رہیں گے، جبکہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو تعطیل ہوگی۔
نئے شیڈول کے تحت سوموار سے جمعرات تک اسکولوں کے اوقات صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بج کر 30 منٹ تک ہوں گے۔ اس فیصلے کا مقصد موجودہ چیلنجز کے دوران تعلیمی سرگرمیوں کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور بوجھ کو کم کرنا ہے۔
نوٹیفکیشن میں ڈبل شفٹ والے اسکولوں کے لیے بھی واضح ہدایات دی گئی ہیں۔ پہلی شفٹ صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بج کر 30 منٹ تک اپنی تدریس مکمل کرے گی، جبکہ دوسری شفٹ دوپہر 1 بجے سے شام 5 بج کر 30 منٹ تک کھلی رہے گی۔ دوپہر کے اوقات میں چلنے والے دیگر اسکولوں میں بھی پڑھائی کا وقت دن کے 1 بجے سے شام 5 بج کر 30 منٹ تک مقرر کیا گیا ہے۔
پنجاب کے سرکاری و پرائیویٹ اسکولوں میں ہر جمعہ کو چھٹی ہوگی….!!!!
اسکولوں کے اوقات کار صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجکر 30 منٹ تک ہونگے….!!!! pic.twitter.com/ZHZzOdnJ5s— DTE PUNJAB DSD (@DsdDte) April 1, 2026
واضح رہے کہ 2026 کے اس تعلیمی سال میں ’آن لائن کلاسز‘ کا یہ ماڈل ناصرف سفری اخراجات میں کمی لائے گا بلکہ طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہونے کا موقع بھی دے گا۔
مزید پڑھیں:حکومت کی جانب سے اسکولوں میں مفت دوپہر کے کھانے کی سہولت

