مسجد نبویؐ میں افطار ،دستر خوان پرمٹ کیلئے درخواستیں طلب

مسجد نبویؐ میں افطار ،دستر خوان پرمٹ کیلئے درخواستیں طلب

رمضان المبارک میں مسجد نبویؐ میں افطار دسترخوان لگانے والوں کیلئے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے سعودی عرب کے ادارہ امور حرمین شریفین کی طرف سے اس مقصد کیلئے خواہش مند افراد اور تنظیموں سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق ادارہ امور حرمین شریفین نے باضابطہ طور پر درخواستوں جمع کرانے کا طریقہ کار جاری کیا ہے جس کے مطابق مسجد نبویؐ میں دستر خوان لگانے کیلئے خواہش مند افراد انفرادی طور پر یا غیر منافع بخش سماجی تنظمیں طے کیے گئے طریقہ کار کے مطابق درخواستیں جمع کرائیں گی جن کی چھان بین کے بعد اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں:مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ کی زیارت اور ریاض الجنہ میں نوافل کے نئے اوقات مقرر

انتظامیہ کی طرف سے واضع کیا گیا ہے کہ دستر خوان لگانے کیلئے انفرادی طور پر افراد سے کل 25 جنوری تک درخواستیں طلب کی جائیں گی جبکہ غیر منافع بخش اداروں سے دراخواستوں کی وصولی کا عمل 28 جنوری سے شروع ہوگا جو اگلے تین دن تک جاری رہے گا

سعودی عرب کے متعلقہ ادارے کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ بغیر پرمٹ لیے کسی بھی شخص یا ادارے کو مسجد نبویؐ میں افطار دسترخوان لگانے کی اجازت نہیں دی جائیگی اگر کوئی ایسا کرے گا تو اس کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائیگی

خواہش مند افراد اور اداروں کو مزید کہا گیا ہے کہ درخواستیں جمع کرانے سے قبل تمام قواعد اور طریقہ کار کا تفصیل سے جائزہ لیں تاکہ کسی بھی مشکل سے بچا جاسکے

واضع رہے کہ مسجد نبوی میں ہر سال رمضان المبارک میں متعدد افراد اور اداروں کی طرف سے روضہ داروں کے روضے کی افطاری کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں ہزاروں افراد روضہ افطار کرتے ہیں جس میں مرد وخواتین کیلئے الگ الگ دسترخوان لگائے جاتے ہیں اور اس سارے عمل کی نگرانی متعلقہ ادارے کی طرف سے کی جاتی ہے

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *