سعودی عرب میں متعین پاکستانی سفیر احمد فاروق نے کہا ہے کہ پاک سعودی دفاعی معاہدے کی بدولت دونوں ممالک کی حکومت اور عوامی تعلقات کوایک نئی جہت ملی ہے۔
ایک بیان میں احمد فاروق نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دے رہے ہیں، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے۔
سفیر پاکستان نے کہا کہ مضبوط تعلقات کے مثبت اثرات پاکستانی معیشت اور برآمدات پر بھی پڑ رہے ہیں، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ایگریکلچرل، ٹیکسٹائل سمیت 8 شعبوں میں معاہدہ ہوگا۔
احمد فاروق نے کہا کہ پاک سعودی معاہدے سے پاکستانی مصنوعات کی سعودی عرب میں ایکسپورٹ بڑھے گی، سعودی عرب میں پاکستانی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچی ہیں۔
سفیر پاکستان نے کہا کہ سعودی عرب کو پاکستانی برآمدات سالانہ 720 ملین ڈالرز تک پہنچ چکی ہیں، سروسز کے شعبے میں ہماری ایکسپورٹ 590 ملین ڈالرز تک پہنچ چکی ہے۔
مزید جانیئے: سعودی وزارت حج و عمرہ نے 1800 غیر ملکی ٹریول ایجنسیز کو معطل کر دیا

