سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے ناقص کارکردگی اور خدمات کے معیار پر پورا نہ اترنے پر 1,800 غیر ملکی عمرہ ٹریول ایجنسیوں کے معاہدے معطل کر دیے ہیں۔
خلیج میڈیا کے مطابق یہ ایجنسیاں عمرہ شعبے میں کام کرنے والی تقریباً 5,800 ایجنسیوں کا نمایاں حصہ ہیں۔
وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ باقاعدہ جائزہ (پیریاڈک ایویلیوایشن) کے بعد کیا گیا جس میں متعدد ایجنسیوں کی کارکردگی میں سنگین خامیاں سامنے آئیں۔
وزارت حج و عمرہ کے ترجمان غسان النعیمی کے مطابق متاثرہ ایجنسیوں کو 10 دن کی مہلت دی گئی ہے تاکہ وہ نشاندہی کی گئی خامیوں کو دور کر سکیں۔
مزید جانیئے: سعودی عرب امریکا ایران تنازع کے پر امن حل کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے: سعودی عہدیدار

