ضلعی انتظامیہ نے حضرت بابا محمد پناہؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات کے موقع پر یکم اپریل 2026 (بروز بدھ) کو ساہیوال کی تمام ریونیو حدود میں مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ تعطیل عرس کی تقریبات میں شہریوں کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہے۔
تاہم، نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اس مقامی تعطیل کا اطلاق محکمہ تعلیم کے امتحانی شیڈول پر نہیں ہوگا، اور تمام امتحانات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔ اس کے علاوہ، کسی بھی فورم کی جانب سے تفویض کردہ مخصوص ڈیوٹیز پر مامور عملہ اپنی ذمہ داریوں کو جاری رکھے گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل حکومت پنجاب نے لاہور میں صوفی بزرگ شاہ حسین (مادھو لال حسین) کے سالانہ عرس “میلہ چراغاں” کے موقع پر 28 مارچ کو مقامی تعطیل کا اعلان کیا تھا، جس کا اطلاق صرف ضلعی سطح کے دفاتر اور ان کے ماتحت اداروں پر ہوا تھا۔