نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ اہم سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی اور چینی سفیر یوئے شیاو یونگ نے بیجنگ پہنچنے پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ کی دعوت پر بیجنگ پہنچے ہیں جہاں دونوں رہنما پاک چین دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لینے کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
Deputy Prime Minister / Foreign Minister, Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 arrived in #Beijing, #China on a one-day official visit.
Upon arrival, he was received by Ambassador Yue Xiaoyong, and Pakistan’s Ambassador to China, Khalil Hashmi.@MFA_china @PakinChina_… pic.twitter.com/tAsYou54Kr
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) March 31, 2026
دفترِ خارجہ کے مطابق دونوں رہنما خطے کی صورتحال و عالمی حالات پر بھی تبادلہ خیال کریں گے ، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا رواں سال کے دوران یہ بیجنگ کا دوسرا دورہ ہے۔
قبل ازیں چین کی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا دورہ چین انتہائی اہم ہے، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں۔
خیال رہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کندھے کے فریکچر کے باوجود چین کا دورہ کررہے ہیں جو اس بات کا مظہر ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو کتنی اہمیت دیتا ہے۔
اس دورے کو اسلام آباد اور بیجنگ کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کی ایک اہم کڑی قرار دے رہے ہیں، توقع کی جا رہی ہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنائے گا اور اہم علاقائی و عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی وضع کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
مزید پڑھیں:پاکستان کی سفارتی کوششوں کی دُنیا معترف! امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسحاق ڈار کی ٹویٹ بھی شیئر کردی
نائب وزیراعظم کی یہ ‘ہمت اور لگن’ چین میں بھی انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھی جا رہی ہے، جو دونوں قوموں کے درمیان اٹوٹ بندھن کی عکاسی کرتی ہے۔

