4اپریل کو عام تعطیل کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری

4اپریل کو عام تعطیل کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے 4اپریل کو شھید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔ سندھ حکومت نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے حضرت بابا محمد پناہ کے سالانہ عرس کی تقریبات کے موقع پر یکم اپریل 2026 (بروز بدھ) کو ساہیوال کی تمام ریونیو حدود میں مقامی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں 15 اپریل تک توسیع؟ وزیر تعلیم کا اہم بیان سامنے آگیا

ڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تعطیل عرس کی تقریبات میں شہریوں کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کے لیے دی گئی ہے۔

تاہم، نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اس مقامی تعطیل کا اطلاق محکمہ تعلیم کے امتحانی شیڈول پر نہیں ہوگا اور تمام امتحانات اپنے مقررہ وقت کے مطابق منعقد ہوں گے۔ اس کے علاوہ کسی بھی فورم کی جانب سے تفویض کردہ مخصوص ڈیوٹیز پر مامور عملہ اپنی ذمہ داریاں انجام دیتا رہے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل حکومت پنجاب نے لاہور میں صوفی بزرگ شاہ حسین (مادھو لال حسین) کے سالانہ عرس “میلہ چراغاں” کے موقع پر 28 مارچ کو مقامی تعطیل کا اعلان کیا تھا، جس کا اطلاق صرف ضلعی سطح کے دفاتر اور ان کے ماتحت اداروں پر ہوا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *