سونے کی قیمت میں بڑی کمی ،فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

سونے کی قیمت میں بڑی کمی ،فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں عالمی منڈی کے اثرات کے باعث سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 7100 روپے کمی کے بعد 5 لاکھ 33 ہزار 262 روپے ہو گئی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 6087 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 57 ہزار 186 روپے تک آ گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں فی اونس سونا 71 ڈالر سستا ہو کر 5105 ڈالر پر آ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عوام کیلئے خوشخبری،ڈیجیٹل شناختی کارڈ فزیکل کارڈ کے برابر قرار،نادرا نے اہم اعلان کر دیا

ادھر مقامی صرافہ بازاروں میں چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور فی تولہ چاندی 324 روپے سستی ہو کر 8851 روپے پر آ گئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *