اسلام آباد میں 4فریقی مشاورتی اجلاس ،خطے کی صورتحا ل کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد میں 4فریقی مشاورتی اجلاس ،خطے کی صورتحا ل کا جائزہ لیا گیا

وفاقی دارالحکومت میں ایک اہم چار فریقی مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں خطے کی مجموعی اور بگڑتی ہوئی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔یہ اجلاس پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر بلایا گیا تھا، جس میں پاکستان، سعودی عرب، ترکی اور مصر کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران شریک رہنماؤں نے خطے میں جاری صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور مختلف پہلوؤں کا گہرائی سے جائزہ لیا سفارتی سطح پر ہونے والی اس اہم مشاورت میں موجودہ حالات، درپیش چیلنجز اور ممکنہ پیش رفت پر بات چیت کی گئی، جس کا مقصد خطے میں پیدا ہونے والی پیچیدہ صورتحال کو بہتر انداز میں سمجھنا تھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں پاکستان کے ساتھ سعودی عرب، ترکی اور مصر کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی، جنہوں نے باہمی مشاورت کے ذریعے خطے کی موجودہ صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، اس موقع پر تمام شرکاء نے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور خطے میں درپیش مسائل کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :خطے میں امن کا مشن ، اسلام آباد میں بڑی بیٹھک، پاکستان عالمی سفارتکاری کا مرکز بن گیا

اجلاس میں خاص طور پر خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو زیر بحث لایا گیا، جس پر شرکاء نے سنجیدگی سے غور کیا، سفارتی حلقوں کے مطابق یہ اجلاس موجودہ حالات کے تناظر میں نہایت اہمیت کا حامل ہے، جس میں مختلف ممالک کے درمیان براہ راست رابطے اور مشاورت کو فروغ دیا گیا۔

مشاورتی اجلاس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس کا باضابطہ اعلامیہ بعد میں جاری کیا جائے گا، جس میں اجلاس کی تفصیلات اور اہم نکات شامل ہوں گے، اس اعلامیے میں ممکنہ طور پر آئندہ کے لائحہ عمل اور مشترکہ موقف کی عکاسی کی جائے گی۔

اسلام آباد میں منعقد ہونے والا یہ چار فریقی اجلاس خطے کی صورتحال کے تناظر میں ایک اہم سفارتی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس میں متعلقہ ممالک نے مشترکہ طور پر موجودہ حالات کا جائزہ لیا اور باہمی مشاورت کے ذریعے آگے بڑھنے کی کوشش کی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *