یومِ یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے پاک افواج نے کشمیری عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر، نیول چیف اور ایئر چیف مارشل نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی اور ان کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح پاک افواج کے سربراہان نے اپنے پیغام میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی۔
پاک افواج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیاں، آبادی تناسب میں تبدیلی ناقابل قبول قرار دی گئی ہے۔
کشمیر تنازع کا حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں۔
پاک افواج کی جانب سے عالمی برادری سے کشمیری عوام کی تکالیف کم کرنے کے لیے عملی اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، پاکستانی سفیر

