جنوبی افریقا کے ریزا ہینڈرکس کراچی کنگز کے اسکواڈ میں شامل

جنوبی افریقا کے ریزا ہینڈرکس کراچی کنگز کے اسکواڈ میں شامل

پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیزن 11 کیلئے جنوبی افریقا کے ریزا ہینڈرکس کو کراچی کنگز کے اسکواڈ میں شامل کرلیاگیا۔

ریزا ہینڈرکس کو جانسن چارلس کے متبادل کے طور پر سائن کیا گیا ہے، کراچی کنگز نے جانسن چارلس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ویسٹ انڈین کے جونسن چارلس ذاتی وجوہات کی بنیاد پر پی ایس ایل سے دستبردار ہوگئے تھے، چارلس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد بھارت میں پھنس جانے والے پلیئرز میں شامل تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا یہ سیزن 26 مارچ سے 3 مئی تک کھیلا جائے گا ،  کراچی کنگز ایونٹ میں مہم کا آغاز 27 مارچ سے کرے گی ، کراچی کنگز کا پہلا میچ لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔

دوسری جانب پی ایس ایل 11 کے ٹکٹس کی فروخت بھی 17 مارچ سے شروع ہوچکی ہے، پہلے مرحلے میں ٹکٹس دوپہر 12 بجے سے آن لائن فروخت کےلیے دستیاب ہوں گے۔

شائقین کرکٹ ایونٹ کے آن لائن اور فزیکل ٹکٹس نجی کورئیر کمپنی کی ویب سائٹ اور سینٹرز سے بھی خرید سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سرفراز احمد کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ

اس بار پی ایس ایل میں پہلی بار 8 ٹیمیں شرکت کریں گی ، ایونٹ میں مجموعی طور پر 44 میچز کھیلے جائیں گے۔

پی ایس ایل 11 کے میچز لاہور، کراچی، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد اور پشاور میں کھیلے جائیں گے، ان میں سے فیصل آباد اور پشاور پہلی بار ایونٹ کے میچز کی میزبانی کریں گے۔

لاہور اور کراچی میں جنرل ٹکٹ 250 روپے ، فیصل آباد میں 300 ، ملتان اور راولپنڈی میں 400 روپے سے شروع ہوگا ، ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 8 ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں۔

کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں محدود تعداد میں ای ٹکٹ کی سہولت دستیاب ہوگی جبکہ پشاور کے عمران خان اسٹیڈیم میں 28 مارچ کو پشاور زلمی اورپنڈیز کے میچ میں فیملی انکلوژر مختص ہے، وی آئی پی فیملی زون ٹکٹ 2 ہزار میں دستیاب ہوں گے۔

کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کارپوریٹ باکس دستیاب ہیں، تمام ہی اسٹیڈیمز میں مختلف گیلریز کے ٹکٹس دستیاب ہوں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *