سفارتی کوششیں، مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی

سفارتی کوششیں، مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور ممکنہ جنگی صورتحال کے پیش نظر پاکستان کی سفارتی کوششیں تیز ہو گئی ہیں اور جنگ بندی کے لیے اہم پیش رفت سامنے آ رہی ہے۔

اسی سلسلے میں آج اسلام آباد میں ایک اہم چار ملکی بیٹھک منعقد ہو رہی ہے، جس میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیے اور مصر کے اعلیٰ رہنما شرکت کریں گے اور خطے میں امن کے قیام کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر غور کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اس اہم اجلاس میں خطے میں بڑھتی کشیدگی کو کم کرنے، جنگ بندی کے امکانات اور سفارتی سطح پر مشترکہ اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس کو موجودہ صورتحال میں نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ یہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خطہ شدید تناؤ کا شکار ہے اور عالمی برادری امن کی بحالی کے لیے کوشاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں :4 ملکی وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک میں شرکت کے لئے ترکیہ کے وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے

سفارتی سرگرمیوں کے سلسلے میں ترکیے کے وزیر خارجہ حقان فیدان اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، جہاں ان کی اعلیٰ سطحی ملاقاتیں جاری ہیں۔ جبکہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ کی بھی آج پاکستان آمد متوقع ہے، جس سے سفارتی کوششوں میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران نہ صرف چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ آپس میں مشاورت کریں گے بلکہ خطے میں پائیدار امن کے لیے مشترکہ لائحہ عمل بھی ترتیب دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ یہ رہنما پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے، جن میں وزیراعظم کے ساتھ خصوصی ملاقاتیں شامل ہیں، جہاں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور آئندہ کے اقدامات پر بات چیت ہوگی۔

اسلام آباد میں ہونے والی یہ سفارتی سرگرمیاں خطے میں امن کے قیام کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہیں۔ پاکستان کی جانب سے ثالثی کا کردار اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ نہ صرف خطے میں استحکام کا خواہاں ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی امن کے فروغ کے لیے سرگرم کردار ادا کر رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *