عمران خان اور ان کے خاندان کا کردار کھل کرسامنے آچکا،خواجہ آصف

عمران خان اور ان کے خاندان کا کردار کھل کرسامنے آچکا،خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان ملک اور صوبہ خیبرپختونخوا کو کمزور کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں اور اب عمران خان اور ان کے خاندان کا کردار پوری طرح بے نقاب ہو چکا ہے۔

خواجہ آصف نے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے پاکستان کی سالمیت کے خلاف قرار دیا ان کا کہنا تھا کہ علیمہ خان نے یہ بیان دیا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی کو رہا نہ کیا گیا تو قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کو مل کر صوبہ خیبرپختونخوا کو بند کر دینا چاہیے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کسی کی ذاتی جاگیر نہیں ہے ۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ملک اس وقت نہایت مشکل اور چیلنجنگ حالات سے گزر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ چاہے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات ہوں یا خیبرپختونخوا کی مجموعی صورتحال، پاکستان کو سنگین سیکیورٹی اور داخلی مسائل کا سامنا ہے۔

حکومت کی کامیابیوں میں پاک فوج کا بہت بڑا کردار ہے،خواجہ آصف

ایسے حالات میں ملکی سلامتی کے لیے ہمارے فوجی جوان مادرِ وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، اسی طرح ان شاء اللہ ان تمام چیلنجز سے بھی کامیابی کے ساتھ نکلیں گے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی پوری سیاست بانی پی ٹی آئی کی قید کے گرد ہی گھومتی ہے اور وہیں آ کر ختم ہو جاتی ہے اگر صوبہ خیبرپختونخوا وفاق کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ قائم کرنا چاہے تو یہ بات بھی اس جماعت کو قابل قبول نہیں ہوتی،انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو قانون کا سامنا کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملک کے لیے جو پیچیدہ مسائل اور گرہیں لگائیں آج ہم انہیں بڑی مشکل سے کھول رہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *