عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت پھر بڑھ گئی،خریداروں کیلئے اہم خبر آگئی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت پھر بڑھ گئی،خریداروں کیلئے اہم خبر آگئی

عالمی مارکیٹ میں جمعہ کے روز ایک بار پھر  سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بڑھ کر 4 ہزار 982 اعشاریہ 59 ڈالر ہو گئی، جبکہ اس ہفتے کے دوران مجموعی طور پر تقریباً صفر اعشاریہ 4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ ماہ کی سپلائی کے معاہدوں میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور یہ 5 ہزار ایک اعشاریہ 80 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

گزشتہ روز سونے کی قیمت تقریباً 3 فیصد کمی کے ساتھ 5 ہزار ڈالر فی اونس کی سطح سے نیچے چلی گئی تھی، جب حصص بازار میں شدید مندی کے باعث فروخت کا دباؤ بڑھ گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی فی تولہ قیمت آج کیا رہی ؟ چاندی کی اونچی اڑان جاری

ماہرین کے مطابق قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں کمی کا رجحان حصص بازار کی گراوٹ کے ساتھ دیکھا گیا، جبکہ اس کی کوئی بڑی معاشی وجہ سامنے نہیں آئی۔ ٹیکنالوجی کے شعبے میں خدشات اور مصنوعی ذہانت سے متعلق نئی تشویش  نے بھی مالیاتی منڈیوں پر دباؤ ڈالا۔

ایشیا کی حصص مارکیٹیں بھی بلند ترین سطح سے نیچے آ گئیں، کیونکہ ٹیکنالوجی کمپنیوں کے منافع میں کمی کے خدشات بڑھ گئے تھے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *