گیس قلت کی قیاس اآرائیاں دم توڑ گئیں،ایل پی جی درآمد سے متعلق بڑی خبر

گیس قلت کی قیاس اآرائیاں دم توڑ گئیں،ایل پی جی درآمد سے متعلق بڑی خبر

ملک میں توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایل پی جی گیس کی نئی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے، تاہم تکنیکی خرابی کے باعث اس کی بروقت آف لوڈنگ ممکن نہیں ہو سکی۔

ذرائع کے مطابق عمان سے 3 ہزار 800 میٹرک ٹن ایل پی جی لے کر آنے والا جہاز پورٹ قاسم پہنچا، جہاں اسے ایس ایس جی سی کے لیے آف لوڈ کیا جانا تھا۔ تاہم سسٹم میں خرابی کے باعث ایل پی جی تاحال جہاز سے اتاری نہیں جا سکی اور بحری جہاز آؤٹر اینکریج پر لنگر انداز ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تکنیکی مسئلے کو حل کرنے کی کوششیں جاری ہیں اور جلد آف لوڈنگ کا عمل شروع کر دیا جائے گا تاکہ گیس کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کے جنگ بندی کے اشارے بے اثر، عالمی منڈی میں پھر تیل کی قیمتوں میں اچانک اضافہ

ترجمان کے مطابق عراق سے ایل پی جی کی ایک اور کھیپ لے کر دوسرا جہاز کل پاکستان پہنچے گا، جس سے مقامی طلب پوری کرنے میں مزید مدد ملے گی۔ علاوہ ازیں 52 ہزار میٹرک ٹن کوئلہ لے کر آنے والا ایک جہاز پہلے ہی پورٹ قاسم پہنچ چکا ہے، جو پاور سیکٹر کی ضروریات کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

توانائی کے شعبے سے وابستہ حکام کا کہنا ہے کہ درآمدی ایندھن کی بروقت دستیابی یقینی بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ صنعتی اور گھریلو صارفین کو بلاتعطل سپلائی فراہم کی جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *