موٹر سائیکل کیلئے سستا پیٹرول کیسے حاصل کریں گے ،طریقہ کار جانیے

موٹر سائیکل کیلئے سستا پیٹرول کیسے حاصل کریں گے ،طریقہ کار جانیے

حکومت کی طرف سے پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل سواروں اور دیگر ٹرانسپورٹرز کو سبسیڈی دینے کے لیے حکومتِ پاکستان نے موبائل ایپ متعارف کرادی ہے جس کے تحت مستحق شہری اب موبائل ایپ یا کوڈ کے ذریعے پیٹرول پر فی لیٹر 100 روپے تک کی رعایت حاصل کر سکیں گے۔

سبسڈی حاصل کرنے کے لیے کچھ لازمی شرائط عائد کی گئی ہیں جن کے تحت درخواست گزار کی ماہانہ آمدنی 50سے 60 ہزار روپے سے کم ہو۔ موٹر سائیکل درخواست گزار کے نام پر رجسٹرڈ اور نمبر پلیٹ تصدیق شدہ ہو۔ شناختی کارڈ اور موبائل سم ایک ہی نام پر رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے۔

اس ایپ سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے حکومت نے ایک ڈیجیٹل سسٹم متعارف کرایا ہے۔ جس پررجسٹریشن کے لیےاپنا شناختی کارڈ نمبر اور گاڑی کی تفصیلات 9771 پر دینی ہوگی جس کے بعد شہری ایک تصدیقی کوڈ حاصل کرے گا جسے محفوظ رکھنا ضروری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر پاکستان کا دیگر ممالک کیساتھ موازنہ،کس ملک میں کتنا اضافہ ہوا

مذید براں حکومت جلد ہی فیول سبسڈی ایپ 2026بھی لانچ کرے گی، جس کے ذریعے شہری کیو آر کوڈ سسٹم کے تحت 12,000 سے زائد مخصوص پیٹرول پمپس سے سستا پیٹرول حاصل کر سکیں گے۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ رجسٹریشن کے لیے صرف آفیشل حکومتی ویب سائٹس اور کوڈز استعمال کریں۔ کسی بھی غیر مستند ایپ یا ویب سائٹ پر اپنی معلومات شیئر نہ کریں۔

مزید معلومات یا شکایات کے لیے ٹول فری نمبر 0800-0300 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Qaisar Mirza
editor

Related Articles