کینیڈا کا پاکستانیوں کیلئے بڑا اعلان، روزگار کے ساتھ مستقل رہائش،درخواستیں طلب

کینیڈا کا پاکستانیوں کیلئے بڑا اعلان، روزگار کے ساتھ مستقل رہائش،درخواستیں طلب

کینیڈا نے ملازمت اور مستقل رہائش کے خواہشمند افراد کے لیے نئے مواقع کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان سمیت مختلف ممالک کے شہریوں سے ویزا درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ کینیڈین حکومت کی جانب سے یہ اقدام ملک میں ہنر مند افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے، جس کے تحت ماہر پیشہ ور افراد کو ترجیحی بنیادوں پر منتخب کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق درخواستیں ایکسپریس انٹری کے تحت طلب کی گئی ہیں، جو کینیڈا کا ایک معروف امیگریشن نظام ہے۔ اس نظام کے ذریعے امیدواروں کا انتخاب مختلف مخصوص کیٹیگریز کی بنیاد پر کیا جاتا ہے، تاکہ ایسے افراد کو منتخب کیا جا سکے جو کینیڈا کی موجودہ معاشی اور سماجی ضروریات کے مطابق ہوں۔

کینیڈین حکومت اس وقت خاص طور پر میڈیکل ڈاکٹرز، محققین، کینیڈا میں کام کا تجربہ رکھنے والے سینئر مینیجرز، فرانسیسی زبان بولنے والے ورکرز، صحت اور سماجی خدمات سے وابستہ عملے، ہنرمند افراد، اساتذہ، سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کے ماہرین (اسٹیم) کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کو ترجیح دے رہی ہے۔ ان شعبوں میں مہارت رکھنے والے امیدواروں کے لیے مواقع نسبتاً زیادہ ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ان مخصوص راؤنڈز کا مقصد ایسے امیدواروں کا انتخاب کرنا ہے جو نہ صرف تعلیمی اور پیشہ ورانہ لحاظ سے مضبوط ہوں بلکہ زبان پر عبور رکھتے ہوں اور اپنے شعبے میں عملی تجربہ بھی رکھتے ہوں۔ اسی بنیاد پر امیدواروں کی درجہ بندی کی جاتی ہے اور کامیاب امیدواروں کو درخواست جمع کرانے کی دعوت دی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کے اسرائیل پر داغے گئے میزائلوں پر پاکستانیوں سے متعلق اہم تحریر لکھ دی، ویڈیو جاری

کینیڈین حکومت کی جانب سے مختلف کیٹیگریز کا اعلان پہلے سے کر دیا جاتا ہے تاکہ امیدوار بروقت تیاری مکمل کر سکیں اور مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ اپنی درخواست جمع کرا سکیں۔ اس عمل میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جاتا ہے تاکہ اہل افراد کو ترجیح دی جا سکے۔

درخواست دینے کے خواہشمند افراد کے لیے ضروری ہے کہ وہ ایکسپریس انٹری کی عمومی شرائط کے ساتھ ساتھ اپنی منتخب کردہ کیٹیگری کی مخصوص شرائط پر بھی پورا اتریں۔ کامیابی کی صورت میں امیدواروں کو صرف 60 دن کے اندر اپنی مکمل درخواست جمع کروانا ہوتی ہے، جس کے بعد ان کے کیس پر مزید کارروائی کی جاتی ہے۔

مستقل رہائش حاصل کرنے کے لیے فیس 575 کینیڈین ڈالر مقرر کی گئی ہے، جبکہ دیگر اخراجات امیدوار کی انفرادی صورتحال اور دستاویزات کے مطابق مختلف ہو سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ پروگرام پاکستانیوں کے لیے بیرون ملک روزگار اور مستقل سکونت حاصل کرنے کا ایک اہم موقع ہے، بشرطیکہ وہ مقررہ معیار پر پورا اتریں اور بروقت درخواست جمع کروائیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *