وزیراعظم شہباز شریف نے واشگاف الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ قوم اور مسلح افواج ملکی دفاع کے لیے متحد ہیں اور کسی بھی قسم کے جارحانہ عزائم کو خاک میں ملانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ افواجِ پاکستان پیشہ ورانہ مہارت اور جدید دفاعی حکمتِ عملی سے لیس ہیں، جو کسی بھی اندرونی یا بیرونی مہم جوئی کا دندان شکن جواب دیں گی۔ شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک کے امن و تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن کو فروغ دیا ہے، لیکن اس امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، اعلیٰ تربیت اور مؤثر دفاعی تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ عوام اور مسلح افواج ملکی سلامتی، خودمختاری کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، افواج کسی بھی جارحانہ عزائم خاک میں ملانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ سی ڈی ایف کی قیادت میں افواجِ پاکستان اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں، افواجِ پاکستان پیشہ ورانہ صلاحیتوں، اعلیٰ تربیت اور مؤثردفاعی حکمتِ عملی سے لیس ہیں، افواج پاکستان کسی بھی اندرونی یا بیرونی چیلنج سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔
مزید پڑھیں: پاک فوج کی موثر اور منہ توڑ جوابی کارروائی، افغان طالبان تورخم بارڈر چھوڑ کر فرار

