ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکرباقر قالیباف اور وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی مذاکرات کیلئے اسلام آباد آمد سے جہاں دشمن بھارت کو آگ لگی ہے وہاں بھارت کے گودی میڈیا کے منہ پر بھی زناٹے دار تھپر لگا ہے اور ان کا پروپیگنڈا دم توڑ گیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کو دشمن ملک اور اسرائیل کو فادر لینڈ قرار دینے والا بھارتی میڈیا کئی دنوں سے پاکستان کی سفارتی کوششیں ناکام ہونے کا پروپیگنڈا کرتا رہا تھا جس میں خبریں پھیلا ئی جا رہی تھیں کہ ایرانی وفد نے اسلام آباد میں مذاکرات کا حصہ بننے سے انکار کردیا ہے ۔
بھارتی میڈیا نے ایرانی رہنمائوں کے حوالے سے جھوٹا دعویٰ کیا تھا کہ ایرانی رہنمائوں کا کہنا ہے کہ ہم اسلام آباد مذاکرات میں شرکت نہیں کرینگے۔
ایران کے سپیکرباقر قالیباف اور وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی امریکی وفد سے پہلے اسلام آباد آمد اور پاکستان کی قیادت کی جانب سے پرجوش استقبال کے بعدبھارت کے گودی میڈیا کو بہترین پیغام مل گیا ہے۔
ایران امریکا کی جنگ شروع ہونے پر پاکستان نے پہلے دن سے سفارتکاری کی کوششیں کیں جبکہ بھارت کی جانب سے کھل کر اسرائیل کی حمایت کی گئی اور بطور مہمان گئے ہوئے ایرانی جہاز کو بھارت سے واپسی پر بھارتی پانیوں میں ہی امریکا ہی طرف سے نشانہ بنایا گیا۔
پاکستان کی سفارتکاری کی کوششوں کو جہاں پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہےوہیں بھارت میں آگ لگی ہوئی ہے کیونکہ بی جے پی اور نریندر مودی کی سیاست خطرے میں ہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد ٹالکس: ایرانی اسپیکر اور وزیر خارجہ کی سربراہی میں وفد اسلام آباد پہنچ گیا

