پاکستان کی حکومت اور عوام نے ہمیشہ قومی خودمختاری اور آزادی کا بھرپور دفاع کیا، چینی صدر

پاکستان کی حکومت اور عوام نے ہمیشہ قومی خودمختاری اور آزادی کا بھرپور دفاع کیا، چینی صدر

چین کے صدر شی جن پنگ نے یومِ پاکستان کے موقع پر اپنے پاکستانی ہم منصب کو مبارک باد کا پیغام ارسال کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام نے ہمیشہ قومی خودمختاری، آزادی، علاقائی سالمیت اور قومی وقار کا بھرپور دفاع کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مختلف چیلنجز کا مقابلہ کرتے ہوئے قومی ترقی کو آگے بڑھایا اور خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ شی جن پنگ نے مزید کہا کہ چین، پاکستان کا قریبی دوست ہونے کے ناطے پاکستان کی ترقیاتی کامیابیوں پر دلی خوشی محسوس کرتا ہے۔

چینی صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ رواں سال چین کے 15ویں پانچ سالہ منصوبے کا آغاز اور پاک-چین سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اپنی روایتی دوستی کو مزید مضبوط بناتے ہوئے اسٹریٹجک روابط اور ترقیاتی حکمت عملیوں میں ہم آہنگی کو فروغ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: چینی نژاد کینیڈین مبصر پروفیسر یینگ جیانگ کی ایران جنگ سے متعلق بڑی پیش گوئی

شی جن پنگ نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ وہ صدر آصف علی زرداری کے ساتھ مل کر پاک چین مشترکہ مستقبل کی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے اور دونوں ممالک کے عوام کے لیے مزید فوائد یقینی بنانے کے لیے کام کریں گے۔

دوسری جانب چین کے وزیر اعظم لی چیانگ نے بھی وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو یومِ پاکستان کے موقع پر مبارکباد کا پیغام ارسال کیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *