ٹرمپ کا یورپی ممالک کو سخت پیغام: “آبنائے ہرمز سے تیل کی حفاظت خود کریں”

ٹرمپ کا یورپی ممالک کو سخت پیغام: “آبنائے ہرمز سے تیل کی حفاظت خود کریں”

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی ممالک پر کڑی تنقید کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ اب امریکہ آبنائے ہرمزجیسے حساس سمندری راستوں پر بین الاقوامی تیل بردار جہازوں کی حفاظت کا مفت ذمہ دار نہیں رہے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ جو ممالک وہاں سے اپنا تیل لاتے ہیں، انہیں اپنی سیکیورٹی کا بندوبست بھی خود کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ نے یورپی ممالک کو سخت الفاط میں تبنیع کی ہے جو ممالک آبنائے ہرمز سے تیل لیکر جانا چاہیں وہ اب خود تیل کی حفاظت کریں ان کا ماننا ہے کہ امریکہ برسوں سے دوسرے ممالک کی تجارتی گزرگاہوں کی حفاظت پر اربوں ڈالر خرچ کر رہا ہے، جبکہ ان ممالک کو اس کا فائدہ مل رہا ہے۔

ٹرمپ نے یورپی اتحادیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی دفاعی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہے اور ہر مشکل وقت میں امریکہ کی طرف دیکھتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے یہ بھی اشارہ دیا کہ چونکہ امریکہ اب خود تیل پیدا کرنے والا بڑا ملک بن چکا ہے، اس لیے اسے خلیجی خطے کی گزرگاہوں کی اس قدر ضرورت نہیں رہی جتنی دیگر ممالک کو ہے۔

اس بیان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، کیونکہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین تیل کی سپلائی لائن ہے۔

ب یورپی اور ایشیائی ممالک (جو اس راستے پر انحصار کرتے ہیں) کو اپنی بحری افواج کو متحرک کرنے اور سیکیورٹی پر بھاری رقم خرچ کرنی پڑ سکتی ہے۔ امریکہ کے اس پیچھے ہٹنے والے رویے کے بعد، ممکن ہے کہ دیگر طاقتیں اس خلا کو پر کرنے کی کوشش کریں یا ممالک مل کر ایک نیا سیکیورٹی فریم ورک بنائیں۔

صدر ٹرمپ کا یہ بیان ان کی اس وسیع تر پالیسی کا حصہ ہے جس کے تحت وہ چاہتے ہیں کہ امریکہ کے اتحادی اپنے دفاع کے لیے زیادہ مالی اور عسکری بوجھ اٹھائیں۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ انتظامیہ جنگ کے خاتمے پر مرکوز، آبنائے ہرمز فوری ترجیح نہیں: امریکی اخبار کا دعویٰ

 

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *