ہتک عزت کیس: عدالت کا میشا شفیع کے خلاف بڑا فیصلہ

ہتک عزت کیس: عدالت کا میشا شفیع کے خلاف بڑا فیصلہ

سیشن کورٹ لاہور نے گلوکار علی ظفر کی جانب سے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف دائر ہتک عزت کے دعوے کا فیصلہ سناتے ہوئے میشا شفیع کو 50 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج آصف حیات نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا، جس میں عدالت نے میشا شفیع کو ہدایت کی کہ وہ ہراسگی سے متعلق ٹوئٹس کرنے سے بھی گریز کریں۔

عدالت میں علی ظفر کی جانب سے ایڈووکیٹ عمر طارق گل جبکہ میشا شفیع کی جانب سے ایڈووکیٹ ثاقب جیلانی نے دلائل پیش کیے۔

تفصیلات کے مطابق علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف 100 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا، جب کہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے نیوز کے بعد پاکستان کے شوبز یوٹیوب چینلز پر بھی پابندی عائد کر دی

اس مقدمے میں مجموعی طور پر 20 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے، جبکہ کیس کے دوران 284 پیشیاں ہوئیں اور اس عرصے میں 9 ججز کے تبادلے بھی ہوئے۔

واضح رہے کہ علی ظفر نے یہ ہتک عزت کا دعویٰ سال 2018 میں میشا شفیع کے خلاف دائر کیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *