لاہور قلندرز بمقابلہ کنگز میں مبینہ بال ٹیمپرنگ کا معاملہ، شاہین آفریدی نے خاموشی توڑ دی

لاہور قلندرز بمقابلہ کنگز میں مبینہ بال ٹیمپرنگ کا معاملہ، شاہین آفریدی نے خاموشی توڑ دی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان مبینہ بال ٹیمپرنگ کے معاملے پر لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے خاموشی توڑ دی ہے۔

بال ٹیمپرنگ تنازع کے بعد شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ انہیں گیند کی حالت تبدیل کیے جانے کے معاملے کا علم نہیں تھا اور اس حوالے سے ٹیم ویڈیو دیکھ کر فیصلہ کرے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کنگز کے خلاف میچ کے آخری اوور سے قبل امپائرز نے گیند کا معائنہ کیا، جس میں اس کی حالت تبدیل پائی گئی۔ اس پر لاہور قلندرز کو 5 رنز کی پنالٹی دی گئی، جس کے بعد میچ کا پانسہ پلٹ گیا۔

پنالٹی کے نتیجے میں کراچی کنگز کو 14 رنز کے بجائے صرف 9 رنز درکار رہ گئے اور ٹیم نے ہدف حاصل کرتے ہوئے سنسنی خیز فتح اپنے نام کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے معروف بیٹر پر پابندی کے بادل منڈلانے لگے

واضح رہے کہ گیند تبدیل کرنے کے ساتھ امپائروں نے لاہور قلندرز پر پانچ رنز کی پینلٹی عائد کی تھی، جس پر کپتان شاہین شاہ آفریدی خوش نہیں تھے۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ “مجھے اس بارے میں کچھ معلوم نہیں، ہم ویڈیو دیکھ کر فیصلہ کریں گے کہ اصل میں کیا ہوا”، انہوں نے مزید کہا کہ امپائرز کے فیصلے کے بعد ٹیم کے پاس اسے قبول کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔

یاد رہے کہ اس میچ میں فخر زمان اور حارث رؤف بھی اس تنازع کا حصہ بنے، جبکہ واقعے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *