پاکستان کے حساس اداروں نے بھارت کی فالس فلیگ پلاننگ بے نقاب کردی

پاکستان کے حساس اداروں نے بھارت کی فالس فلیگ پلاننگ بے نقاب کردی

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف ایک اور فالس فلیگ کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، جسے پاکستان کے حساس اداروں نے بروقت بے نقاب کر دیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی حکام ایک منظم سازش کے تحت پاکستانی قیدیوں کو استعمال کرتے ہوئے سرحدی علاقوں میں ایک فالس فلیگ آپریشن کرنا چاہتے ہیں تاکہ اس کا الزام پاکستان پر عائد کیا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے کا ایک منصوبہ تیار کیا گیا ہے، تاہم اس کے پیچھے ایک خفیہ مقصد کارفرما ہے سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان قیدیوں کو مقبوضہ کشمیر کے سرحدی علاقوں میں منتقل کیا جائے گا، جہاں انہیں زبردستی ایسی کارروائیوں میں شامل کیا جا سکتا ہے جنہیں بعد میں پاکستان کے خلاف استعمال کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں :ارنَب گوسوامی نے بھارتی ’فالس فلیگ بیانیے‘ کی دھجیاں اڑا دیں

ذرائع نے مزید کہا ہے کہ اس منصوبے کا بنیادی مقصد خطے میں کشیدگی کو بڑھانا اور ایک ایسا ماحول پیدا کرنا ہے جس میں پاکستان پر دباؤ ڈالا جا سکے،بھارت ایک بڑی کارروائی کا ڈرامہ رچا کر عالمی سطح پر پاکستان کو موردِ الزام ٹھہرانا چاہتا ہے، تاکہ سفارتی محاذ پر اپنی ناکامیوں کو چھپایا جا سکے۔

سیکیورٹی اداروں کے مطابق بھارت اس فالس فلیگ کارروائی کو بنیاد بنا کر سرحدی کشیدگی کو ہوا دینا چاہتا ہے اور اس کے ذریعے پاکستان کی فوج کو مشرقی سرحد پر مصروف رکھنے کی حکمت عملی اختیار کی جا رہی ہے،سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی نے بھارتی  خفیہ کمیونیکشن کو ڈی کوڈ کر دیا ہے اور اس منصوبے کی تفصیلات حاصل کر لی ہیں۔

editor

Related Articles