پانڈا بانڈ کے اجراء کی تاریخ پھر بار تبدیل،نئی تاریخ کیا ہوگی،تفصیلات سامنے آگئیں

پانڈا بانڈ کے اجراء کی تاریخ پھر بار تبدیل،نئی تاریخ کیا ہوگی،تفصیلات سامنے آگئیں

پانڈا بانڈز کے اجراء کے منتظر افراد کے لیے بری خبر ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے چینی مارکیٹ میں ان بانڈز کے اجراء میں ایک بار پھر تاخیر ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کی تیاریوں میں مکمل ہونے میں تاخیر کی وجہ سے بانڈز کا اجراء اب فروری کے بجائے مارچ 2026 میں ہونے کا امکان ہے۔ یہ پانڈا بانڈز کے اجراء میں چوتھی بار تاخیر ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت اس ماہ فروری میں 25 کروڑ ڈالر مالیت کے پانڈا بانڈز جاری کرنے کا منصوبہ رکھتی تھی، لیکن اب اسے موخر کرنا پڑا ہے۔ بانڈز کی مدت تین سال مقرر کی گئی ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ ان پر منافع کی شرح سنگل ڈیجٹ رہے گی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک ان بانڈز پر تقریباً 95 فیصد تک گارنٹی فراہم کریں گے۔ ابتدائی طور پر ان بانڈز کے ذریعے 25 کروڑ ڈالر کے مساوی چینی یوآن اکٹھے کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:1500 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان

 حکومت اپریل 2026 میں 1.2 ارب ڈالر کے یورو بانڈز کی ادائیگی کے لیے مالیاتی انتظامات کر رہی ہے۔ حکومتی فیصلے کے مطابق یہ ادائیگی مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر پر دباؤ ڈالے بغیر کی جائے گی اور اس کے لیے متبادل ذرائع سے رقم فراہم کی جائے گی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر اس وقت تقریباً 21 ارب 33 کروڑ ڈالر کی سطح پر موجود ہیں۔ حکومت آئی ایم ایف سے چوتھے اقتصادی جائزے کے دوران مزید ایک ارب ڈالر کے حصول پر بھی بات چیت کرے گی، تاکہ ملک کی مالی صورتحال مستحکم رہ سکے اور بیرونی قرضوں کی ادائیگی پر دباؤ کم ہو۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *