غلام خان سیکٹر میں پاک فوج کا کاری وار؛ دشمن کی اہم پوسٹ تباہ، افغان طالبان پوزیشن چھوڑ کر فرار

غلام خان سیکٹر میں پاک فوج کا کاری وار؛ دشمن کی اہم پوسٹ تباہ، افغان طالبان پوزیشن چھوڑ کر فرار

پاک افغان سرحد کے غلام خان سیکٹر میں پاک فوج نے دشمن کی اشتعال انگیزی کا دندان شکن جواب دیتے ہوئے ایک انتہائی کامیاب اور فیصلہ کن جوابی کارروائی کی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت اور جدید عسکری حکمتِ عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغان طالبان کی ایک اہم عسکری پوسٹ کو نشانہ بنا کر اسے مکمل طور پر ملیا میٹ کر دیا ہے۔

پاک فوج کی شدید اور درست گولہ باری کے نتیجے میں دشمن کے مورچے اور دفاعی تنصیبات ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں جس سے انہیں بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

سیکورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس بھرپور جوابی حملے کے بعد افغان طالبان کے مسلح اہلکار اپنی پوزیشنز چھوڑ کر سرحدی علاقے سے دور فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔ یہ کارروائی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور کسی بھی قسم کی بیرونی مہم جوئی کا دندان شکن جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔

غلام خان سیکٹر میں اس وقت پاک سیکیورٹی فورسز کی برتری مکمل طور پر واضح ہے اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے جوان انتہائی بلند حوصلوں کے ساتھ الرٹ ہیں۔

مزید پڑھیں:’اب کوئی رعایت نہیں‘، دہشتگرد جہاں بھی ہوں گے نشانہ بنیں گے، آئی ایس پی آر کا دوٹوک اعلان

سیکیورٹی حکام نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وطنِ عزیز کے دفاع اور سرحدوں کی حرمت پر کسی صورت کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور دشمن کو اس کی ہر غلطی کا سبق اس کی اپنی دہلیز پر دیا جاتا رہے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *