افغان طالبان رجیم کی سرپرستی میں پنپتی دہشتگردی خطے کےامن واستحکام کیلئےسنگین خطرہ بن چکی ، طالبان رجیم کی جانب سےفتنہ الخوارج سمیت عالمی دہشتگرد تنظیموں کوافغانستان پرسازگارماحول فراہم کیا جارہا ہے ۔
عالمی جریدے نے افغانستان میں دہشتگردوں کی موجودگی اورطالبان رجیم کافتنہ الخوارج کیساتھ گٹھ جوڑبے نقاب کردیا۔
سری لنکن جریدہ سری لنکا گارڈین کے مطابق طالبان رجیم میں افغانستان دہشتگرد گروہوں کیلئےایسی محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے جہاں سے وہ سرحد پارپرتشدد کارروائیاں کر رہے ہیں۔
سری لنکن جریدے کے مطابق اقوام متحدہ کےمطابق افغان طالبان رجیم کی دہشتگردوں کی پشت پناہی سےپورےخطے میں دہشتگردی پھیل رہی ہے، فتنہ الخوارج افغان سرزمین سے پاکستان میں حملوں میں براہِ راست ملوث ہےجبکہ القاعدہ اورداعش جیسےگروہ اب بھی افغانستان میں موجود ہیں۔
جریدہ نے انکشاف کیا کہ طالبان اورفتنہ الخوارج کے تاریخی و نظریاتی مراسم2021 کے بعدکمزور ہونے کے بجائے مزید خطرناک ہوچکے ، طالبان رجیم افغان سرزمین دوسرے ممالک کیخلاف استعمال نہ ہونےکےوعدے تو کررہی ہے لیکن عالمی ادارےمسلسل ان دعوؤں کی تردید کر رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق افغان طالبان رجیم کی دہشتگردی کی سہولت کاری سرحدپاردہشتگردی کوفروغ دےرہی ہےجس سےخطے کاامن داؤ پرلگ چکاہے، دہشتگردوں کی پشت پناہی، انسانی حقوق کی سنگین پامالی اور ہٹ دھرمی پرمبنی پالیسیوں کے باعث افغان طالبان رجیم عالمی تنہائی کا شکارہے۔