حکومت کا ایک بار پھر بسنت منانے کا اعلان

حکومت کا ایک بار پھر بسنت منانے کا اعلان

حکومت نے اعلان کیا ہے کہ سال 2027 میں بھی بسنت کو بھرپور انداز میں منایا جائے گا، جس کے لیے باقاعدہ پیشگی منصوبہ بندی شروع کر دی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق حکومتی حکام بسنت 2026 کے تجربات سے حاصل ہونے والے اسباق کو مدنظر رکھتے ہوئے خامیوں کو دور کرنے کی تیاری کر رہے ہیں تاکہ عوام کو ایک منظم اور خوشگوار جشن فراہم کیا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے پتنگ اور ڈور کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے مختلف اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں پتنگ اور ڈور بنانے کی اجازت چھ ماہ قبل دی جائے گی تاکہ مصنوعات کی بروقت تیاری ممکن ہو اور قیمتیں بھی مناسب سطح پر برقرار رہیں۔

اس کے علاوہ دیگر اضلاع اور صوبوں سے قبل از وقت سامان منگوانے کی بھی اجازت دی جائے گی تاکہ جشن کے دوران پتنگ اور ڈور کی وافر دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: سی سی ڈی پنجاب میں 1000 نئی بھرتیوں کی منظوری

حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال بسنت کے موقع پر صرف ایک ماہ قبل پتنگ اور ڈور بنانے کی اجازت دی گئی تھی، جس کے باعث قیمتیں بڑھ گئیں اور عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سال پیشگی اقدامات کے ذریعے نہ صرف قیمتوں کو قابو میں رکھا جائے گا بلکہ جشن کی رونق کو بھی بڑھایا جائے گا۔

واضح رہے کہ بسنت کی تیاری کے لیے پہلے سے منصوبہ بندی نہ صرف عوامی سہولت کے لیے ضروری ہے بلکہ اس سے اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کو بھی استحکام ملتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *