اگلا نمبر پاکستان کا نہیں آسکتا ، پاکستان پاکستان ہے ، افغانستان ہے نہ ہی ایران ، سیکورٹی ذرائع

اگلا نمبر پاکستان کا نہیں آسکتا ، پاکستان پاکستان ہے ، افغانستان ہے نہ ہی ایران ، سیکورٹی ذرائع

ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پس منظر میں سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے پاکستان کی پالیسی کو متوازن اور ذمہ دارانہ ہے۔ 

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کے حوالے سے ہماری پالیسی بیلنسڈ ہے ہم بالکل ٹھیک چل رہے ہیں،نیوکلیئر اسٹیٹ سے کوئی پنگا نہیں لیا جاسکتا جو لے گا اسے سمجھ آجائے گی،ایران کو چاہیے اپنا جواب دے مگر دوست ممالک کی طرف حملے نہیں کرنے چاہیے ،اگلا نمبر پاکستان کا نہیں آسکتا ، پاکستان پاکستان ہے ، افغانستان ہے نہ ہی ایران۔

 سیکورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ  پاکستان خطے میں کسی بھی قسم کی غیر ضروری کشیدگی کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔   پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے جو بین الاقوامی اصولوں اور سفارتی آداب کا احترام کرتی ہے۔ اسی تناظر میں ایران کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، تاہم ایسے اقدامات سے گریز ضروری ہے جن سے دوست ممالک کی سلامتی متاثر ہو۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان نے افغانستان کے خلاف “غضب للحق” کے نام سے آپریشن شروع کر دیا،سیکورٹی ذرائع

  پاکستان کی دفاعی صلاحیت مضبوط اور مؤثر ہے، اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کی مکمل تیاری موجود ہے ۔ خارجہ پالیسی میں ایران تنہا ہے جبکہ پاکستان کے ساتھ پوری دنیا ہے ۔

ہمیں اندرونی استحکام پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے،ایران نے اقوام متحدہ میں ہمارا نام لے کر شکریہ ادا کیا ،پاکستان کی قیادت خطے کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور قومی سلامتی اولین ترجیح ہے۔ پاکستان ہمیشہ سے مذاکرات، تحمل اور سفارتی حل کا حامی رہا ہے اور آئندہ بھی اسی پالیسی پر قائم رہے گا تاکہ خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *