باڑہ میں اسکول پر قبضہ کرنےکی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،10 خارجی ہلاک

باڑہ میں اسکول پر قبضہ کرنےکی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،10 خارجی ہلاک

ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں سیکیورٹی فورسز نے ایک اسکول پر قبضہ کرنے کی ناکام کوشش کرنے والے خارجی عناصر کو فوری کارروائی کے دوران جہنم واصل کردیا اس کارروائی میں 10 خارجی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق، باڑہ میں خوارج نے خواجہ میر اسکول پر قبضہ کرنے کی کوشش کی اور اسکول پر اپنا جھنڈا لہرایا، ساتھ ہی اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تاکہ عوام میں خوف و ہراس پھیلایا جا سکے۔ یہ خارجی گروہ گزشتہ چند دنوں سے باڑہ کی سڑکوں پر گشت کر کے ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر نشر کر رہا تھا۔

سیکیورٹی فورسز کو خارجیوں کی موجودگی کی اطلاعات موصول ہوتے ہی فوری کارروائی کا آغاز کیا گیا۔ چند ہی گھنٹوں میں فورسز نے خارجیوں کو ٹریس کر کے تمام 10 خارجیوں کو ہلاک کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ کارروائی انتہائی منصوبہ بندی کے ساتھ انجام دی گئی اور اسکول و مقامی آبادی کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچنے دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :لکی مروت میں سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 6 خارجی ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی یہ کارروائی خارجی گروہوں کے خلاف جاری آپریشنز کا حصہ ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ان شاء اللہ آخری خارجی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ ضلع خیبر میں عوام کے تحفظ اور مقامی اداروں کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *