دریائے کابل پر اربوں روپے میگا سٹی کی تعمیر کا انکشاف، صوبائی وزیر نیب کے ریڈار پر

دریائے کابل پر اربوں روپے میگا سٹی کی تعمیر کا انکشاف، صوبائی وزیر نیب کے ریڈار پر

(عرفان علی )قومی احتساب بیورو(نیب) خیبر پختونخوا نے صوبائی وزیرہاوسنگ ڈاکٹر امجدعلی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق نیب کی جاری تحقیقات میں میگا سٹی نوشہرہ کو دریائے کابل کی اراضی پر بنانے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ خیبر پختونخوا ہاوسنگ اتھارٹی کے پاس اس منصوبہ کا نہ انتقال موجود ہے اور نہ ہی قبضہ ہے۔

نیب نے ڈائریکٹر جنرل /پراجیکٹ ڈائریکٹر میگا سٹی نوشہرہ عمران وزیر کو کال اپ نوٹس جاری کرتے ہوئے ریکارڈ طلب کر تے ہوئے صوبائی وزیر کے 31رشتہ دارو ں  کے  ناموں پر جائیداد کی تفصیلات بھی مانگ لیں۔

دوسری جانب خیبرپختونخواہاوسنگ اتھارٹی کا سابق سیکرٹری اور ڈائریکٹر جنرل بھی غیرقانونی طور پررہائش گاہیں حاصل کرنے سے استفادہ حاصل کر چکے ہیں۔

ڈاکٹر امجد پر آمدن سے زائد اثاثوں اور رشتہ داروں کو خیبر پختونخواہاوسنگ اتھارٹی میں غیر قانونی طور پراہم عہدوں پر تعینات کرنے کا الزام ہے۔

نیب کی جانب سے پراجیکٹ ڈائریکٹر عمران وزیر کے نام جاری کال اپ نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ آپ صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد پر کرپشن الزامات سے بخوبی واقف ہے جو اس تحقیقات میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے اس لئے اس نوٹس کوبطور گواہ لیکر انوسٹی گیشن آفیسر کے سامنے بیان ریکارڈ کرنے کیلئے پیش ہو جائے نیب نے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو 11مارچ کو طلب کیا تھا۔

نیب کی جانب سے ڈائریکٹر عمران وزیر کے نام جاری خفیہ نوٹس کے مطابق 15،16اور22فروری2022ء کو لیڈ پرائیویٹ لمیٹڈکے چیف ایگزیکٹیو اور وزیر ہاوسنگ کے مابین ہونے والے تحریری معاہدوں کی مکمل تفصیل اور ریکارڈ فراہم کرنے کا کہا گیا تھا، 24فروری 2022ء کو کمیٹی کی جانب سے مشترکہ دورہ کرنے والے کمیٹی ممبران کے نام ان کے شناختی کارڈ نمبر، نوٹ شیٹ اور دیگر تحریری دستاویزات بھی فراہم کی جائیں۔

میگا سٹی نوشہرہ سے متعلق مکمل اصلی ریکارڈ، سائیٹ سروے،اراضی کا حصول، تکنیکی اور مالی معاملات،محکمہ ایریگیشن، تحصیل میونسل ایڈمنسٹریشن، محکمہ زراعت اور دیگر سے جوائنٹ ونچر کے تحت ہونے والی خط و کتابت اور تحریری دستاویزات سمیت جوائنٹ ونچر ریگولیشن2021ء کے تحت لیڈ پرائیویٹ لمیٹڈ سے متعلق لئے گئےنوٹس کی تفصیل بھی فراہم کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں : کڑے وقت میں حقیقی ریلیف، وفاق ، پنجاب میں بس اور ٹرین کا سفر مفت! پختونخوا حکومت کی بے حسی عروج پر، عوام آسانی کو ترس گئی

نیب نے صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی سمیت ان کے قریبی رشتہ دار اور خاندان کے20مرد اور11خواتین کے نام رہائشی، کمرشل، اور صنعتی اراضی اور یونٹ کی خریداری اور فروخت کرنے سے متعلق اثاثوں کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔

نوٹس کے مطابق ورسک 1پر ہائی رائز فلیٹس میں صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد کی صاحبزادی مسماۃ (ث) کوتیسری منزل پر فلیٹ نمبرA04دیا گیا ہے اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد کے خاندان کے مزید31مر دو خواتین کے نام پر رہائشی، کمرشل اور انڈسٹریل پلاٹ یا یونٹ کی خرید و فروخت سےمتعلق مکمل تفصیلات مانگی گئی ہیں۔

سابق سیکرٹری ہاوسنگ اور خیبرپختونخوا ہاوسنگ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل نے خلاف قواعد اپنے لئے رہائش حاصل کی جس پر بعد میں کمیٹی بھی بنی اور کمیٹی نے سابق سیکرٹری اور ڈائریکٹر جنرل کی اس اقدام کو غیر قانونی یا خلاف قواعد و ضوابط قرار دیا۔

اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا ہاوسنگ اتھارٹی عمران وزیر سے رابطہ کرکے سوال کیا گیا کہ نیب کی جانب سے صوبائی وزیر ہاوسنگ ڈاکٹر امجد  کی آمدن سے زائد اثاثوں ، اپنے رشتہ داروں کو خلاف قواعد پرکشش اوراہم ترین عہدوں پر تعینات کرنے اورمیگا سٹی نوشہرہ کے خلاف تحقیقات جاری ہیں ۔

ڈائریکٹر جنرل عمران وزیر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نیب اس حوالے سےتحقیقات کررہی ہیں مگر تاحال وہ اس پر کسی قسم کی رائے نہیں دے سکتے۔

author

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *