بھارتی میڈیا سنسنی خیزی اور شور شرابے کے ذریعے گمراہ کن دعوؤں اور نفرت انگیز بیانیے کو فروغ دینے میں پیش پیش ہے لیکن عالمی تنظیموں نے بھی اب گودی میڈیا کا اصل چہرہ دنیا کو دکھا دیا۔
امریکی تنظیم جینو سائیڈ واچ نے بھارتی میڈیا کو عالمی سطح پر بے نقاب کر تے ہوئے واضح کیا ہے کہ بھارتی میڈیا بی جے پی کے زیراثر غیر جانبداری کا لبادہ اتار چکا ہے جبکہ حقائق دکھانے سے بھی گریزاں ہے، بی جے پی کی مسلمان دشمنی پرمبنی اصلاحات، نفرت آمیزمیڈیا پر بار بار دہرائی جاتی ہیں۔
امریکی تنظیم رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈرز کے مطابق بھارت میں صحافتی آزادی نچلی ترین سطح پر برقرار ہے ، مسلمانوں کیخلاف جرائم کی رپورٹنگ پرصحافیوں کو مقدمات، حراست اور تحقیقات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ماہرین کے مطابق بھارتی میڈیا کے متاثرین اب مودی کے ہر جھوٹ کو سچ مان کر فخر محسوس کرتے ہیں، بھارتی میڈیا کی سنسنی خیزی، شرانگیزی اور جھوٹ پر مبنی پراپیگنڈے کے باعث معاشرتی ہم آہنگی کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بعض میڈیا اداروں کی جانب سے پیش کی جانے والی سنسنی خیزی اور یکطرفہ رپورٹنگ عوامی رائے پر اثر انداز ہو رہی ہے، جس کے نتیجے میں معاشرتی ہم آہنگی متاثر ہو رہی ہے اور سیاسی بیانیے کو بلاچیلنج قبول کیا جا رہا ہے۔
ریاستی سرپرستی میں گمراہ کن پروپیگنڈا اور ہندوتوا نظریے کی ترویج کرنے والا گودی میڈیا دنیا بھر میں بے نقاب ہو چکا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی اراکین کانگریس اور امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی بھی بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کے خلاف آواز اٹھا چکے ہیں۔