آئندہ تین دن موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

آئندہ تین دن موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں مغربی ہواؤں کے اثرات 16 فروری سے محسوس کیے جائیں گے، جس کے باعث مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی لہر 16 فروری کو ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہوگی اور اس کے اثرات بلوچستان، خیبر پختونخوا، سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں تک پھیلیں گےبلوچستان میں اس لہر کے اثرات 16 اور 17 فروری کو زیادہ شدت کے ساتھ دیکھے جا سکتے ہیں۔

کوئٹہ، زیارت، چمن، نوکنڈی، دالبندین، ہرنائی، ژوب، قلات، مستونگ، بارکھان، سبی، لورالائی، خضدار، کیچ، تربت، پنجگور، گوادر اور لسبیلہ میں بارش کے امکانات ہیں، یہ بارشیں ہلکی سے لے کر درمیانی شدت کی ہو سکتی ہیں اور بعض مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک بھی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں :آئندہ 24 گھنٹے موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

سندھ میں 17 فروری سے کراچی اور حیدرآباد میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ دیگر شہروں جیسے ٹھٹھہ، بدین، جامشورو، دادو اور سکھر میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے، جس سے لوکل سطح پر درجہ حرارت میں کمی اور موسمی حالات میں تبدیلی متوقع ہے۔

خیبر پختونخوا کے اضلاع وزیرستان، بنوں، ڈی آئی خان اور کرم میں 16 اور 17 فروری کو ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔ ڈی آئی خان میں ژالہ باری کے بھی امکانات ہیں، پنجاب کے علاقوں ڈی جی خان، ملتان، بھکر اور بہاولپور میں بھی ہلکی بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایات دی ہیں کہ وہ تیز ہواؤں اور موسمی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، کھلے مقامات اور پانی کے قریب وقت گزارنے سے گریز کریں اور ندی نالوں کے کنارے جانے سے اجتناب کریں، اس کے علاوہ کسانوں کو بھی اپنے فصلوں اور فصلوں کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *