پی ٹی آئی کا احتجاج، ایمبولینس میں خاتون مریضہ دم توڑ گئیں

پی ٹی آئی کا احتجاج، ایمبولینس میں خاتون مریضہ دم توڑ گئیں

عمران خان کی خراب صحت اور جیل میں علاج کی عدم سہولیات کے خلاف کارکنوں کے صوابی انٹرچینج پر احتجاج کے دوران موٹر وے کی بندش کے باعث تین گھنٹے تک ٹریفک میں پھنسی ایمبولینس میں موجود ایک خاتون مریضہ دم توڑ گئی ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق شیرین کوٹھو، نوشہرہ سے تعلق رکھنے والی خاتون مریضہ انور بیگم اسپتال منتقلی کے لیے ایمبولینس میں موجود تھیں، جو دھرنے کے دوران مسلسل تین گھنٹے ٹریفک میں پھنس گئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان نے خاتون کے بیٹے اور شوہر پر بھی بدترین تشدد کیا، اور اس دوران ایمبولینس ڈرائیور قادر خان بھی زخمی ہوئے۔

صوابی انٹرچینج میں احتجاج کے باعث موٹر وے دوسری روز بھی بند رہی، جس کے نتیجے میں پشاور، لاہور اور راولپنڈی جانے والی گاڑیوں کی آمد و رفت صوابی ٹوپی روڈ سے جاری رہی۔ احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے موٹر وے سائیڈ پر لگی اینٹیں اکھاڑ کر روڈ پر رکھ دی تھیں، جس سے ٹریفک مکمل طور پر معطل ہوگئی۔

عوام اور مسافروں نے اس واقعے پر شدید غصہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو کس بات کی سزا دی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے احتجاج اور شاہراہیں بند کرنا صوبے کے عوام کے لیے ناقابل قبول ہے اور روزمرہ کے اس قسم کے اقدامات سے لوگ پی ٹی آئی سے متنفر ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا مزید معائنہ اور علاج ایک خصوصی طبی ادارے میں ماہرینِ امراضِ چشم کریں گے، عطاء اللہ تارڑ

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *