عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں قابو سے باہر ، پاکستان میں فی تولہ قیمت کہاں تک جاسکتی ہے ؟

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں قابو سے باہر ،  پاکستان میں فی تولہ قیمت کہاں تک جاسکتی ہے ؟

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جہاں قیمتیں گزشتہ دو ہفتوں کی بلند ترین سطح تک جا پہنچی ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اس اضافے کی بڑی وجہ امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حالیہ بیان ہے، جس میں انہوں نے اشارہ دیا کہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی آئندہ دو سے تین ہفتوں میں ختم ہو سکتی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت تقریباً 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 4685 ڈالر تک پہنچ گئی ، جبکہ دن کے آغاز میں یہ 4723 ڈالر کی سطح کو بھی چھو چکی تھی۔

معاشی ماہرین کے مطابق ٹرمپ کے اس بیان کہ ”امریکا جنگ کے خاتمے کے لیے کسی پیشگی معاہدے کا پابند نہیں“ نے عالمی حصص بازاروں میں نئی جان ڈال دی، جس کے اثرات سونے کی قیمتوں پر بھی مثبت انداز میں مرتب ہوئے۔

یہاں یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ جب امریکی ڈالر کی قدر میں کمی آتی ہے تو دیگر کرنسیوں کے حامل افراد کے لیے سونا خریدنا نسبتاً آسان ہو جاتا ہے، جس کے نتیجے میں اس کی طلب اور قیمت دونوں بڑھ جاتی ہیں تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر مہنگائی اور شرح سود میں اضافہ جاری رہا تو سونے کی قیمتوں میں تیزی کی رفتار سست پڑ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 2026 کے اختتام تک سونا کتنا مہنگا ہوسکتا ہے ؟عالمی ادارے کی پیشگوئی آگئی

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ مارچ میں عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں 11 فیصد سے زائد کی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی تھی ، جو 2008 کے بعد ایک ماہ میں سب سے بڑی گراوٹ تھی اور اس کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ جنگی صورتحال کے دوران سرمایہ کاروں نے ڈالر کو محفوظ سرمایہ سمجھا، جبکہ امریکی مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے امکانات بھی کم ہو گئے تھے۔

اگر مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی آتی ہے اور جنگ بندی کے آثار نمایاں ہوتے ہیں تو عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں استحکام یا مزید بہتری کی توقع کی جا سکتی ہے۔

موجودہ عالمی قیمت 4685 ڈالر فی اونس اور ڈالر کی ممکنہ شرح تبادلہ کو مدنظر رکھتے ہوئے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ پاکستانی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ 20 ہزار سے 5 لاکھ 35 ہزار روپے کے درمیان رہنے کا امکان ہے  تاہم حتمی قیمت کا انحصار مقامی سطح پر ڈالر کی دستیابی اور جنگ سے متعلق آنے والی خبروں پر ہوگا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *