ٹی20 ورلڈ کپ ، پاکستان اور بھارت 15 فروری کو کولمبو میں ٹکرائیں گے

ٹی20 ورلڈ کپ ، پاکستان اور بھارت 15 فروری کو کولمبو میں ٹکرائیں گے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان آج ممبئی میں کیا جائے گا،  ایونٹ 7 فروری سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا اور اس کی میزبانی بھارت اور سری لنکا مشترکہ طور پر کریں گے جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت 15 فروری ایک بار پھر مدمقابل ہونگے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت اور پاکستان ایک ہی گروپ میں شامل کر دیئے گئے ہیں، جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان ہائی وولٹیج مقابلہ 15 فروری کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق  دونوں ٹیمیں گروپ A میں ایک ساتھ موجود ہوں گی۔ اس گروپ میں امریکا، نمیبیا اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق بھارت اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز 8 فروری کو امریکا کے خلاف احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کرے گا۔

اس کے بعد بھارتی ٹیم 12 فروری کو دہلی میں نمیبیا کے مدمقابل ہوگی۔

دو ابتدائی میچز کے بعد بھارتی ٹیم کولمبو روانہ ہوگی جہاں 15 فروری کو پاکستان کے خلاف سال کا سب سے بڑا مقابلہ شیڈول ہے۔گروپ مرحلے کا آخری میچ بھارت 18 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف ممبئی میں کھیلے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں :پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی 20 میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے یعنی سپر 8 راؤنڈ کے میچز تین بڑے شہروں احمد آباد، چنئی اور کولکتہ میں منعقد ہوں گے۔

اگر بھارت سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرتا ہے تو اس کا میچ ممبئی میں کھیلا جائے گا، دوسری جانب پہلے سیمی فائنل کی میزبانی کولمبو کرے گا، جو 4 مارچ کو شیڈول ہے۔

ٹورنامنٹ کا فائنل 8 مارچ کو احمد آباد میں منعقد ہوگا، تاہم اگر پاکستان فائنل میں پہنچتا ہے تو فائنل کے کولمبو منتقل ہونے کا امکان ہے۔

میزبان بھارت اور سری لنکا کے علاوہ ٹی20 ورلڈ کپ میں شریک دیگر 18 ٹیمیں افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، امریکا، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، پاکستان، آئرلینڈ، کینیڈا، اٹلی، نیدرلینڈز، نمیبیا، زمبابوے، نیپال، عمان اور یو اے ای شامل ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت 2024 کے ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر چیمپیئن بنا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *