اقوام متحدہ کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال پر شدید اظہارِ تشویش، بھارتی اقدامات کی سخت مذمت

اقوام متحدہ کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال پر شدید اظہارِ تشویش، بھارتی اقدامات کی سخت مذمت

اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز اور حکام کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تشدد، ماورائے عدالت شہادتوں، جبری گرفتاریوں اور امتیازی سلوک کی شدید مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا پاکستان کے موقف کی معترف: افغان طالبان کی حمایت یافتہ ٹی ٹی پی پاکستان پر ہائی پروفائل حملے کر رہی ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارتی سیکیورٹی فورسز نے بین الاقوامی انسانی حقوق قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں بڑھا دی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کے کارکنوں، صحافیوں اور عام شہریوں سمیت کم از کم 2 ہزار 800 افراد کو گزشتہ چند ماہ کے دوران غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کئی افراد کو بغیر کسی الزام یا محض ’دہشت گردی کے شبہے‘ میں حراست میں لیا گیا، جبکہ متعدد گھروں کو اجتماعی سزا کے طور پر مسمار کیا گیا، جسے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

’حراست کے دوران تشدد، شہادتوں پر تشویش

دفتر برائے انسانی حقوق نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ماہرین کو حراست کے دوران تشدد، بدسلوکی، مشتبہ اموات، جبری گمشدگیوں کے واقعات پر گہری تشویش ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ’بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں طاقت کے بے دریغ استعمال سے انسانی حقوق کی صورتحال مسلسل بدتر ہو رہی ہے‘۔

اقوام متحدہ نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کا آزادانہ، شفاف اور بین الاقوامی معیار کے مطابق جائزہ لینے کی اجازت دی جائے تاکہ اصل حقائق عالمی برادری کے سامنے لائے جا سکیں۔

مسلمانوں کے خلاف امتیازی کارروائیاں میں اضافہ

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیر کے علاوہ بھارت بھر میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی اقدامات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق گجرات اور آسام میں مسلم گھروں، مساجد اور کاروبار کی مسماری، کشمیری طلبہ کی نگرانی، ڈیٹا کلیکشن اور ہزاروں سوشل میڈیا اکاؤنٹس بمشمول صحافیوں کے، بلاک کیے جانا تشویشناک رحجانات ہیں۔

مزید پڑھیں:مقبوضہ کشمیر کی آزادی وقت کی ضرورت، گلگت بلتستان سی پیک کا دل ہے، صدر آصف علی زرداری

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسلمانوں اور روہنگیا پناہ گزینوں کو خطرناک حالات ‘ کے باوجود جبری طور پر واپس بھیجا گیا، جو بین الاقوامی پناہ گزین قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

’بھارت ذمہ داروں کے احتساب یقینی بنائے

اقوام متحدہ نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غیر قانونی اور من مانی گرفتاریوں کا خاتمہ کرے، انسانی حقوق کے قوانین میں اصلاحات لائے اور تشدد و حقوق کی پامالیوں میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ’بنیادی حقوق کے تحفظ کے بغیر نہ مقبوضہ کشمیر میں امن قائم ہو سکتا ہے اور نہ بھارت بھر میں اقلیتوں کی حالت بہتر ہو سکتی ہے‘۔

اقوام متحدہ کے ماہرین نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ خطے میں ہونے والی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور اقدامات یقینی بنائے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *