رواں برس چلغوزے کی قیمت میں پچاس سے ساٹھ فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس سے اسکی قیمت میں کئی ہزار می واقع ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق رواں سال ایک کلو چلغوزے کی قیمت 6 سے 9 ہزار روپے کے درمیان رہی، جبکہ گزشتہ برس یہ 15 سے 18 ہزار روپے فی کلو تک پہنچتی تھی۔ بلوچستان کے ضلع ژوب اور شیرانی میں بعض اوقات چلغوزے کی قیمت 3 سے 5 ہزار روپے فی کلو تک بھی نوٹ کی گئی۔
کاشتکار اور تاجر قیمتوں میں کمی کی بنیادی وجہ پاک افغان سرحد کی بندش اور بارشوں کی قلت قرار دے رہے ہیں۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ قیمتیں کم ہونے کی کوئی بھی وجہ ہو، شہری اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ چلغوزہ اگر کولڈ اسٹوریج میں نہ رکھا جائے تو اس کا وزن کم ہو جاتا ہے، اور بلوچستان میں کولڈ اسٹوریج کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے تاجروں کو مجبوراً کم قیمت پر فروخت کرنا پڑ رہی ہے۔
بلوچستان کےکاشتکاراورتاجروں کا کہنا ہے کہ پاک, افغان سرحد کی بندش اور بارشوں کی قلت کو قیمتوں میں کمی کی بڑی وجہ قرار دے رہے ہیں،تاجروں کا کہنا ہےکہ چلغوزہ سستا ہونے کی وجہ کوئی بھی ہو، مگر شہری اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔